امیٹھی،27/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے امیٹھی میں ایک گاؤں پردھان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کارکن اشوک کمار سنگھ کو گولی مار دی گئی ہے، اور وہ شدید طورپر زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق، چبراہا گاؤں کے سربراہ اشوک کمار سنگھ کو بدھ کی رات کو اس وقت گولی ماری گئی، جب وہ پیپا پور میں ایک اینٹ بھٹوں سے واپس آ رہے تھے۔ یہ واردات برولیا گاؤں کے سربراہ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے اسسٹنٹ سریندر سنگھ کو گولی مار کر قتل کئے جانے کے ٹھیک ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔امیٹھی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سشیل کمار سنگھ نے بتایاکہ اشوک کمار سنگھ گھر واپس آ رہے تھے اور ان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب راستے میں کھڑی کی گئی ایک ٹریکٹر -ٹرالی سے بچ کر نکلنے کے لئیان کے گاڑی کی رفتار کم کی گئی، چار گولیاں داغی گئیں، جن میں سے دو انہیں لگیں۔گولی لگنے کے باوجوداشوک کمار سنگھ پولیس کو فون کرنے میں کامیاب رہے۔ایس پی نے بتایاکہ انہیں پہلے ضلع اسپتال لے جایاگیاہے اورپھرانہیں لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔اپنے بیان میں انہوں نے اپنے ہی گاؤں کے دو لوگوں کا نام ملزمان کے طور پر لیا ہے۔ایس پی نے کہا کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل کر دی گئی ہیں۔